مچھ)نامہ نگار(مچھ آل پارٹیز کی زیر اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مچھ بازار میں شٹر ڈاؤن اور بلوچستان سندھ قومی شاہراہ کو مچھ کے مقام پر مکمل جام کردیا گیا قومی شاہراہ کی بندش کیوجہ سے روڑ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑابجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے پرانا شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کیجائے لوڈشیڈنگ نے غریب عوام اور کوئلہ صنعت سے وابسطہ ہزاروں مزدوروں کو نان شبینہ کیلئے محتاج کیا ہے خود ساختہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں کیے گیے تو احتجاج کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے مقررین احتجاجی شرکاء سے خطاب ہفتہ کے علی الصبح آل پارٹیز مچھ کے زیر اہتمام مچھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف بازار کو مکمل بند کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر پہنچا جہاں مشتعل مظاہرین نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر طرح کی آمد ورفت کیلئے مکمل کردیا جسکے کے باعث شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل پاٹیز کے رہنماؤں نے مچھ میں جاری لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کارباری زندگی کو شدید نقصان پہنچایا ہزاروں مزدور بے روڑ گار ہوگئے اور اپنی نان شبینہ کیلئے محتاج بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مچھ میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں کیا گیا تو احتجاج کی دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے مقررین نے مطالبہ کیا کہ پرانا شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کیجائے اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ کے زمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گھنٹوں قومی شاہرا58ہ بند ہونے کے بعد انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا