|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2015

کابل: افغان حکام کے مطابق صوبہ ہلمند میں ڈرون حملے میں داعش کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے کے ڈپٹی گورنر کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو ہدف بنایا گیا جس کے دوران چار دیگر عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ کمانڈر کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔ افغان انٹیلیجنس سروس کے ایک اعلامیے کے مطابق واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں یہ کمانڈر بھی شامل ہے تاہم یہ کارروائی افغان فورسز کی جانب سے کی گئی۔ داعش عراق اور شام کے ایک تہائی حصے پر قابض ہے جبکہ تنظیم افغانستان میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہی ہے۔ حکام کے مطابق عبدالرؤف تنظیم کے لیے جنگجو بھرتی کیا کرتا تھا۔