|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2015

صحبت پور(نمائندہ آزادی )صحبت پورمیں تین گدھوں کے ذبح شدہ سربرآمدمیڈیا میں رپورٹ ہونے پر انتظامیہ حرکت میں شہر میں قصابوں کے خلاف آپریشن متعد گرفتارقصابوں کے دکانوں پر رکھی ہوئی گوشت پولیس نے تحویل میں لے لی۔انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی لیبارٹری ٹیسٹ کروائی جائے گی۔شہریوں اور جمعیت نظریاتی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ غیر جانب دارانہ تحقیقات کروانے اور ملوث لوگوں کے خلاف کاروئی کرنے کا مطالبہ۔وٹرنری ڈاکٹر اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا کاروائی کرنے کے اختیارات نہ ہونے کی دلیل ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور میں شہر کے ساتھ ہی خالی پلاٹ پر ایک ٹینک میں تین گدھوں کے ذبح شدہ سر ملے ۔جسے میڈیا میں رپورٹ ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اورجائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مردہ گدھوں کے سروں کے معائینہ کے بعد تحصیلدار ، چیف آفیسر،اور ایس ایچ او نے شہر میں سرچ آپریشن کرکے متعد قصابوں کو گرفتار کر لیا۔
donkey subat pur
اس گنہونی واقع کے خلاف جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے سینکڑوں کارکنوں نے
احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے سامنے دھرنا دیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت نظریاتی کے حوران خان جکھرانی، نظام الدین بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ اس طرح حرام جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت مُسلمانوں کو کہلانا ایک انتہائی گنہونی اور شرم ناک عمل ہے اسطرح کرنے والے انسان نہیں بلکہ درندہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کی تحقیقات کرواکے ملوث ہونے والے افراد کو سرعام سنگ سار کیا جائے ۔اگر انتظامیہ انہیں تین دن کے اندر بے نقاب نہیں کریگا تو ہم مذید احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔