|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2015

لندن: انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نامی گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے بینک میں پاکستانیوں نے 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر چھپاکر رکھے ہیں۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نامی گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوئٹرزرلینڈ کے بینک ایچ ایس بی سی کے اکاؤنٹ میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48ویں نمبر پر آگیا ہے جس میں پاکستانی صارفین نے 85 کروڑ10 لاکھ ڈالر چھپا کر رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ رقم پاکستان سے منسلک اکاؤنٹ میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہے تاہم اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1970 سے لے کر 2006 تک پاکستان سے تعلق رکھنے والے 648 کھاتہ داروں نے ایچ ایس بی سی میں 314 اکاؤنٹس کھلوائے جن میں سے 34 فیصد کھاتہ داروں کی قومیت پاکستانی ہے۔