|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2015

کوئٹہ :فرنٹیئرکور بلوچستان کا خفیہ اطلاع پرپی ٹی سی ایل ملازمین کی بازیابی کیلئے ژوب کے علاقے شارانہ، کلی گت اورگوال اسماعیل زئی میں سرچ آپریشن ۔سرچ آپریشن کے دوران 04شرپسندوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان کا خفیہ اطلاع پرپی ٹی سی ایل ملازمین کی بازیابی کیلئے ژوب کے علاقے شارانہ،کلی گت اورگوال اسماعیل زئی میں سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 04شرپسندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔برآمد کیئے گئے اسلحہ وایمونیشن میں 16عدد تھری ناٹ تھری رائفل بمعہ152راؤنڈز،01عدد ایس ایم جی بمعہ 110راؤنڈز،08عددچائنہ رائفل،02عددبارہ بورشارٹ گن بمعہ 12کارتوس،01عددپسٹل بمعہ 09راؤنڈز،01سنگل کیبن گاڑی نمبر (SWA.3367)،01 عدد125 موٹرسائیکل شامل ہیں۔واضح رہے کہ سرچ آپریشن گزشتہ دنوں اغواء کیے گئے پی ٹی سی ایل ملازمین کی بازیابی کیلئے کیا گیااورفرنٹےئرکور بلوچستان سرچ آپریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی بازیابی اوردہشتگردوں وجرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی تک جاری رکھے گی۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔