ڈیرہ مراد جمالی (نصیر مستوئی )نصیرآباد کے علاقے چھتر میں گزشتہ دنوں اڑائے جانے والے 220کے وی کے دوکھمبوں کی مرمت کا کام ایف سی پولیس کی سخت سیکورٹی میں شروع بم ڈسپوزل اسکوڈ کی نگرانی میں علاقہ کی کلیئرنس کے بعد ان ٹی ڈی سی انجینئرز کی نگرانی میں کھمبوں کی مرمت شروع ارد گرد کے علاقوں کی سیکورٹی کو چوکس کر دیا گیادو سے تین روز کے اند ر اند رکھمبوں کی مرمت مکمل کی جائے گی ٹاورز کے باعث بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ اوربلوچستان کے متعدد اضلاع کی بجلی منقطع تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل چھتر کے علاقے فلیجی کے مقام پر نامعلوم افراد نے گڈو تھرمل پاور سے آنے والے بجلی کی مین ٹرانشمیشن لائن کے دوکھمبے نمبر435اور436کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے بلوچستان کے سولہ اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے گزشتہ روزاین ٹی ڈی سی کے انجینئرز کی ٹیم پولیس ایف سی کی سخت سیکورٹی میں متاثرہ علاقہ میں روانہ کردی گئیں ہیں اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کی علاقے کی چیکنگ اور کلیئرنس کے بعد ٹاورزکی باقاعدہ کام کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی سیکورٹی کے کے باعث فورسز کو چوکس کر دیا ہے این ٹی ڈی سی انجینئرز کے مطابق ٹاورز کی مرمت دو سے تین روز میں مکمل ہو جائیں گے ۔