کرائس چرچ: کرائس چرچ میں ورلڈ کپ کے رضا کاروں کے زیر استعمال عمارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پانچ لیپ ٹاپ چوری ہو گئے۔
یہ لیپ ٹاپ ہیگلے اوول کے قریب ایک عمارت سے چوری ہوئے جہاں ہفتہ کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جانا ہے۔
نیوزی لینڈ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ورلڈ کپ سینٹر سے لیپ ٹاپ کا چوری ہونے کو سیکورٹی کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
کینٹ بری ڈسٹرکٹ کمانڈر سپریٹنڈنٹ جیری نولز نے صحافیوں کو بتایا کہ ان لیپ ٹاپس میں کوئی اہم معلومات موجود نہیں تھی۔
‘لیپ ٹاپس میں ایسی کوئی معلومات نہیں تھی جس سے سیکورٹی کو خدشات لاحق ہونے کا اندیشہ ہو۔ اس واقعہ سے یہاں اور آسٹریلیا میں سیکورٹی ہرگز متاثر نہیں ہو گی کیونکہ ان پر پاس ورڈ کا تحفظ موجود ہے’۔ اے پی