کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں سینٹ انتخاب کے لئے جمعرات کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سینیٹر یوسف بادینی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکریٹری عبدلرحیم زیارتوال کے مطابق جنرل نشستوں کے لئے محمد عثمان کاکڑ ،سردار اعظم موسیٰ خیل جبکہ ٹیکنوکریٹ کے لئے ڈاکٹر عبدالمناف ترین ، خواتین کی نشست کے لئے گل بشرہ شیرانی اور اقلیتی نشست کے لئے روشن خورشید بروچہ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جمعہ کو بھی الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعرات کو ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سینیٹر یوسف بادینی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
بلوچستان میں سینٹ انتخاب کے لیے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سینیٹر یوسف بادینی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
وقتِ اشاعت : February 12 – 2015