|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں سرچ آپریشن کے دوران دہرے قتل میں مطلوب ملزم اور تین افغان باشندوں سمیت28مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی پی او لسبیلہ بشیر بروہی کے مطابق پولیس اور اے ٹی ایف نے پتھر کالونی، زہری گوٹھ سمیت حب کے علاقے مختلف علاقوں میں نیشنل پلان آف ایکشن کے تحت سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کوئٹہ کے کاسی روڈ پر ہونے والے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عادل سمیت 28مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پسٹل 5،رپیٹر1،شارٹ گن 1،ڈنگررائفل ،برآمد کی گئیں۔