کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں امتحانات کے دوران نقل کے رجحان کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ والدین اوراساتذہ سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے شخص کونقل کے رحجان کوختم کرنے میں اپناکرداراداکرناہوگاجواساتذہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے انہیں فارغ کرکے گھربھیج دیں گے۔ ریلی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کینٹ سے نکالی گئی جس میں صوبائی مشیرتعلیم سرداررضامحمدبڑیچ،صوبائی وزیراطلاعات وپارلیمانی امورعبدالرحیم زیارتوال،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازاحمدبگٹی،مشیرلائیواسٹاک عبیداللہ بابت،رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالکریم نوشیروانی،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ،سیکرٹری تعلیم عبدالصبورکاکڑ،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدرمحمدنواز جتک،جنرل سیکرٹری حاجی مجیب اللہ غرشین،پرنسپل میڈم نسرین،بی ایس ٹی یوکے چےئرمین خیرمحمدشاہین کے علاوہ خواتین ،سول سوسائٹی سمیت مختلف سکولوں کے طلباء4 وطالبات کی بڑی تعدادبھی شریک ہوئیں۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بوائزسکاؤٹ پہنچ کرجلسے کی شکل اختیارکرگئی۔ریلی کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نقل کاناسوربڑھ کرہمارے معاشرے کی جڑوں کوکھوکھلاکررہاہے اورمستقبل کے معماروں کوتعلیمی میدان میں ناکام بنانے کیلئے تیزی سے پھیل رہاہے اساتذہ والدین سمیت معاشرے کے ہرفرد کواس ناسورکی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی خصوصاََوالدین اوراساتذہ کونقل کے رحجان کوختم کرنے میں ہرمحاذ پرہراول دستے کاکرداراداکرناچاہئے اورصوبے کے دوردرازعلاقوں میں نقل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کوان کے علاقوں میں تعینات کریں گے تاکہ وہ نقل کے رحجان کوختم کرے جو اساتذہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے انہیں سزاکے طورپرملازمت سے فارغ کریں گے اساتذہ کوامتحانی سینٹروں اورسکولوں میں نقل کے رحجان پرقابوپانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاناہوگاموجودہ حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے 45سواساتذہ کواین ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کررہی ہے تاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کویقینی بنایاجاسکے انہوں نے کہاکہ نقل کے خاتمے کیلئے امتحانی سینٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کررہے ہیں تاکہ اس ناسورکومعاشرے سے ختم کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ عوام نقل کے حوالے سے براہ راست مجھے شکایت بھیجے تاکہ میں اس پرکاروائی کروں نقل کوفروغ دینے والے کسی بھی شخص کوبرداشت نہیں کریں گے ان کیخلاف سخت کاروائی ہوگی دیگرمقررین نے کہاکہ صوبے میں معیاری تعلیم کوفروغ دیکرامن کے قیام کوبھی یقینی بناسکتے ہیں ہم سب نے ملکرنقل کے رحجان کوختم کرناہے تاکہ نوجوانوں کوبہترتعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں کیونکہ نقل نے ہی ہمارے تعلیمی نظام کومفلوج بنارکھاہے اس لئے ہم سب نے ملکراس گھناؤنے فعل کی حوصلہ شکنی کرنی ہے اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں سدرہ،اقصیٰ،اورذیشان نے نقل کے رحجان کے خاتمے کے حوالے سے اظہارخیال کیاریلی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
نقل عقل کی دشمن ہے ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ میں ریلی
وقتِ اشاعت : February 12 – 2015