|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2015

اسلام آباد: عدالت نے اغوا کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ اغوا کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان نے کی، سماعت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا عدالت سے استدعا کے اس درخواست کو خارج کیا جائے جب کہ  پراسیکیوٹر نبیل تابش نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اس لئے جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے ملزم کے خلاف مقدمہ خارج نہیں کیا جاسکتا۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نوید خان نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد  ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔