|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2015

اندرون بلوچستان(اسٹاف رپورٹر+نامہ نگاران) ٹھل کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اڑانے کی کوشش دھماکے میں تین بوگیاں الٹ گئیں بچوں سمیت 10مسافر زخمی، لہڑی میں سیکورٹی فورسز کا واٹر ٹینکر تباہ ہوگیا، آواران میں نامعلوم افراد نے چار راکٹ داغے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کو دلمراد اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹرین کو اڑانے کی کوشش د ھماکہ خیز مواد ریلوے ٹریک میں نصب کردیا تھا ،ٹرین اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی کے ٹھل کے مقام پر اچانک دھماکہ ہوا جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اترکر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں عبد الرحمان ،انان احمد،ہدایت اللہ شاہ،عرفان خان ،فضل بھابھی ،میہر ،شبانہ بی بی،مہران خان ،شاہ جمال ،حق نوازسمیت دس مسافر شدید زخمی ہوگئے زخموں کو فوری طور سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے تاہم اندرون سندھ سے جانے والی ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ، دریں اثناء بلوچستان کے ضلع لہڑی میں بارودی سرنگ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کا واٹر ٹینکر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں پچیس کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لہڑی میں سیکورٹی فورسز کا واٹرٹینکرچیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کوپانی پہنچانے جارہاتھاکہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیرزمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرا گیا۔ دھماکے سے ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے توبہ نوتکانی میں ایف سی کی چوکی کے قریب نصب پچیس کلو وزنی بم کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیاگیا۔ علاوہ ازیں جمعرات کو نامعلوم افراد نے ضلع آوران کے قریبی پہاڑیوں سے چار راکٹ داغے جو کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پرپہنچ گئے۔