|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2015

بنوں: سنٹرل جیل پر طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والا سزائے موت کا دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ بنوں جیل پر  2012 میں طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والا دہشت گرد  نور زمان عرف منا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا، مقابلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نور زمان عرف منا کو دہشت گردی کے 3 مقدمات میں سزائے موت ہو چکی تھی۔ واضح رہے کہ 15 اپریل 2012 کو طالبان  بنوں جیل پر حملہ  کر کے اپنے 400 کے قریب ساتھی چھڑا کر لے گئے تھے جس میں نور زمان بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔