کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نور محمد مسکانی کی گاڑی کے قریب دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نور محمد مسکانی ہفتہ کی صوبہ اپنے آبائی گاؤں ضلع خاران سے کوئٹہ آرہے تھے کہ نوشکی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جیسے ہی ان کی گاڑی پل سے گزری زور دار دھماکہ ہوا ایک گاڑی کو نقصان پہنچا چیف جسٹس کی گاڑی اور انکا قافلہ خیرت سے وہا ں گزر گیا جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی پولیس لیویز اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور فوری طورپر چیف جسٹس اور انکے قافلے کو سخت سکیورٹی میں نوشکی پہنچا دیالیویز ذرائع کے مطابق پولیس لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
نوشکی، چیف جسٹس محمدنور مسکانزئی کے قافلے پر بم حملہ چیف جسٹس محفوظ رہے
وقتِ اشاعت : February 14 – 2015