ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)نصیرآباد کے علاقے تحصیل چھتر میں فلیجی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے تباہ ہونے والی بجلی کی220 ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی مرمت کاکام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے گڈو تھرمل پاور سے بلوچستان کے سولہ اضلاع کو بجلی سپلائی کرنے والے بجلی کے دو کھمبوں کو ا ڑا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہو گیا تھا جس کی مرمت کا کام بھاری پولیس اے ٹی ایف اور سیکورٹی کے اہلکاروں کی نگرانی این ٹی ڈی سی کی ماہرین کی ٹیموں نے ایک ہفتہ بعد مکمل کر کے جمعہ کے روز بجلی کی سپلائی کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کے مقام پر اڑائے جانے والے 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام این ٹی ڈی سی کی ماہرین کی ٹیمیں نہ پہنچنے کی وجہ سے شروع نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ہائی ٹرانسمیشن بجلی لائن کی تاریں زمین پر پڑی ہونے کی وجہ سے کسی بڑا حادثہ رونما ہونے کا قومی امکان ہے ۔
چھتر: 200ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل
وقتِ اشاعت : February 14 – 2015