کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیرحاصل خان بزنجونے کہاہے کہ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بعددھاندلی کاسلسلہ دم توڑگیاحکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری ہے حکومت بنانے اورمےئرشپ پراتفاق رائے کے بعد سینٹ کے انتخابات پربھی اتفاق رائے ہوجائیگاان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن کمیشن دفترمیں کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع وفاقی وزیرمیرکمال خان بنگلزئی،صوبائی وزراء میرخالد خان لانگو،سرداراسلم بزنجو،رحمت بلوچ، راکین اسمبلی حاجی اسلام ،یاسمین لہڑی،میرکبیرمحمداحمدشہی،ڈاکٹراشوک کمار،میرحاصل خان بزنجونے کہاکہ بلوچستان میں بنیادی طورپریہ تاثرپہلے تھاکہ سینٹ کے انتخابات کے دوران باہرسے آنے والے لوگ یہاں ہارس ٹریڈنگ کرکے جیت جاتے تھے مگراب دھاندلی کی کوئی چانس نہیں ہے کیونکہ صوبے کے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کوسپورٹ کریگی حکومت میں شامل جماعتوں کااتحاد برقرارہے مگرسینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں دیگرجماعتوں سے بھی رابطے جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت میں کم مدت میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیاہے اب عوام ہی گواہ ہوگاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
حکومت اور میئر شپ پر اتفاق رائے کے بعد سینٹ انتخابات میں بھی اتحاد برقرار رئیگا، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : February 14 – 2015