ہیملٹن:جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر اور جین پال ڈومینی کی شاندار بلے بازی کی بدولت زمبابوے کو جیت کے لیے 340 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
ہملٹن میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ 2015کے مقابلے میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔
ساوتھ افریقہ کی جانب سے اوپنرز ڈی کوک اور اسٹار پلئر ہاشم آملہ پچ پر اُترے لیکن زیادہ دیر پچ پر ٹِک نہ سکے اور بالترتیب 7اور 11رنز اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے۔
اے بی ڈی ویلیئرز اورفف ڈیو پلیسی نے کچھ دیر کے لیے وکٹیں گرنے کا سلسلہ روک دیا لیکن کے اسکور پر ڈیو پلیسی اور کے اسکور پر ڈی ویلیئرز بھی پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔
اس موقع پر پروٹیز شدید مشکلات سے دوچار تھے لیکن ڈومینی اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور 256 رنز کی شراکت بنا کر زمبابویین ٹیم کی امیدوں کو روند ڈالا۔
یہ پانچویں وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی ہے، اس سے قبل انگلینڈ کے روی بوپارہ اور آٗن مورگن نے 226 رنز کی شراکت بنا کر یہ ریاکرڈ اپنے نام کیا تھا۔
ملر نے 92 گیندوں پر نو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 138 اور ڈومینی نے 100 گیندوں پر تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔
دونوں بلے بازوں نے اختتامی اوورز میں شدید جارحانہ بلے بازی کا مظاہر کیا جس کس اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آخری 5 اوورز میں انہوں نے 96رنز اسکور کیے۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو 32 کے اسکور پر سکندر رضا کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس کے بعد چمو چبابا اور ہملٹن مساکاڈزا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مضبوط جنوبی افریقی باؤلنگ اٹیک کیخلاف دوسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔
چبابا 64 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو مساکاڈزا اور برینڈن ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 54 رنز کی شراکت قائم کر کے جنوبی افریقی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا لیکن عمران طاہر مساکاڈزا کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو گہری گزند پہنچائی۔
اس کے بعد زمبابوین ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کے باعث 277 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیوڈ ملر کو ان کی دھوان دھار اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔
جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میں پہلی فتح
وقتِ اشاعت : February 15 – 2015