زہری (نامہ نگار ) زہری میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران زہری کے صدر عبدالرحمان زہری (مغل) جا بحق ،دو بیٹے شدید زخمی لیویز کے مطابق انجمن تاجران کے صدر اپنے دو بیٹوں عتیق احمد زہری اور فیاض احمد زہری کے ہمراہ نورگامہ زہری میں اپنی دکان بند کر کے اپنے گھر سموانی جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر شدید فائرنگ کر دی جس سے تینوں زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال نورگامہ پہنچایا گیا جہاں انجمن تاجران زہری کے صدر عبدالرحمن مغل زہری جابحق ہو گئے لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ شدید زخمی عتیق احمد کو تشویشنا ک حالت میں مزید علاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا لیویز نے واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی تا ہم رات گئے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔
زہری: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران کے صدر جاں بحق، 2بیٹے زخمی
وقتِ اشاعت : February 15 – 2015