|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیر کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری، بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جمعیت علماء ا سلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسیع ،جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینٹ میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ملک سکندر ایڈو کیٹ جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب، جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی گل محمد دمڑ، سابقہ وفاقی وزیر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی رحمت اللہ کاکڑ نے زہری ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ہم جمعیت سمیت 5جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر5مار چ کو ہونے ہوانے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ کو مکمل طورپر ختم کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے جو5جماعتی اتحاد سامنے آیاہیں وہ ثابت کردیے گاکہ وہ بلو چستان میں ہارس ٹریڈنگ کوختم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں کے درمیان صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت اور دیگر امورپر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع قلات کے ضلعی صدر اور سینٹ کی جنرل نشست پر (ن )کے امیدوار میر نعمت اللہ زہری ، مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علاوالدین کاکڑ بھی موجو د تھے۔