|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2015

دالبندین ( نامہ نگار ) پا ک ایران سرحدی شہر تفتان میں نامعلوم افراد نے چاقوؤں کے وار کرکے بی این پی کے رہنما کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب سرحدی علاقے تفتان میں نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے وار کرکے بی این پی کے رہنما میجر صلاح الدین مینگل کو شدید زخمی کردیا ۔جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تفتان انتظامیہ حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کرسکی، بی این پی چاغی کے ترجمان محمد بخش بلوچ نے پارٹی رہنما صلاح الدین مینگل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری طورپر حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔