کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)نے سینٹ انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوارڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی حمایت کااعلان کردیاسوموارکوبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پربلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ میراسرار اللہ زہری نے ملاقات کی اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)سید احسان شاہ بھی موجود تھے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااس موقع پر بی این پی(عوامی)کے سربراہ میراسراراللہ زہری کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواربرائے سینٹ ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی حمایت کااعلان کیاگیادونوں رہنماؤں نے اس بات پربھی اتفاق کااظہارکیاکہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے سیاسی جمہوری قوتوں کویکجاہوناہوگادونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بلوچستان کی موجود سیاسی صورتحال کے پیش نظرمشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے کے عزم کابھی اظہارکیابلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواربرائے سینٹ ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے ’’آن لائن‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتوں کے مابین اتحاد بلوچستان کے وسیع ترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے کیاگیاہے جس کے صوبے کی سیاسی صورتحال پردورس نتائج برآمدہونگے ہماری اولین ترجیح ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے رحجانات کی حوصلہ شکنی کی جائے ہم بی این پی(عوامی)کے مشکورہے جنہوں نے ہم پراعتماد کیاہم ہراس سیاسی جمہوری قوم پرست ومذہبی جماعت کوخوش آمدیدکہتے ہیں جوبلوچستان میں ترقی اورخوشحالی کی مثبت سوچ لئے ہمارے پاس آئے گی کیونکہ بلوچستان کی موجودہ حالات اس بات کاتقاضاکررہے ہیں کہ سیاسی جمہوری قوتیں صوبے میں پسماندگی کے خاتمے حالات کی بہتری ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنامثبت کرداراداکریں گے۔
سرداراختر مینگل سے اسرار زہری کی ملاقات، سینٹ انتخابات میں ڈاکٹر جہانزیب مشترکہ امیدوارہونگے
وقتِ اشاعت : February 17 – 2015