|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2015

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تفتان ، کوئٹہ شاہراہ کو نوشکی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیاقومی شاہرا ہ پر زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز نے احتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ا حتجاجی جلسہ سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنر ل سیکرٹر ی میر زکریا جمالدینی،بی این پی کے میر خورشید جمالدینی ، زمیندا ایکشن کمیٹی خاران کے صدر حاجی خدائے نظر ملنگزئی، نیشنل پارٹی کے کامریڈ جمیل بلوچ،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے مولانا فدالرحمٰن ، بی ایس اور کے عتیق بلوچ، حاجی شاہ زمان جمالدینی ، جماعت اسلامی، کے رہنماء مولانا قاسم مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کیسکو کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے پورا بلوچستان پانی کے قلت کے باعث کربلا کامنظر پیش کررہا ہے عوام تاجر برادری اور زمینداروں کو روزانہ کروڑون کے نقصانات پہنچ رہے ہیں مقررین نے کہا کہ واپڈا کا اہل بلوچستان کے ساتھ رویہ ہرگز درست نہیں اور بلوچستان کے حصہ کے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور متصبانہ رویے کیخلاف غیر معینہ مدت تک احتجاج اور قومی شاہراہ بند رہے گی زمیندارایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کا احتجاج مزید شدت اختیار کریگا اور حالات کی مکمل ذمہ داری کیسکو واپڈا عائد ہوگی۔