کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف اٹھارہ فروری کو اسلام آباد سے بلوچستان کے دار الحکومت پہنچیں گے ۔ کوئٹہ میں وہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،صوبائی کابینہ ، سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ ن کے عہدے داروں بھی ملیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں انہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اورنیشنل پلان آف ایکشن پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے
وقتِ اشاعت : February 17 – 2015