کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے بلوچی فوک گلوکار سبزل علی بگٹی کی فلمائی گئی ویڈیو گانا سوشل میڈیا میں مقبول ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے اعتراف کرلیا کہ مقبول ادکاراہ سنی لیون کی \’بے بی ڈول میں سونے دی \’بلوچستان کے فوک گلوکار سے کاپی کی گئی ہے ، سبزل بگٹی نے یہ گانا تقریب تیرا سال قبل 2002ء میں گایا تھا یہ انکا مقبول بلوچی گانا ہے اسکی میوزک اور الفاظ کی کاپی بالی ووڈ کی نئی فلم میں آئٹم سونگ بے بی ڈول میں سونے دی کافی مقبول رہی ہے ، سبزل بگٹی بلوچی کے معروف فوک گلوکار ہیں جو بلوچستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھتے ہیں ، ان دنوں انکی یہ وڈ یو ٹیوب میں کافی مقبول ہے ، اس گانے میں روایاتی بلوچی میزیکل انسٹرومنٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور میوزک کو کاپی کیا گیا ہے۔