کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر مملکت مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پارٹی سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی خاتمے کیلئے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر کردار اد اکرنے کیلئے تیار ہے پارلیمنٹ میں موجودہ پارٹی ممبران کی حوصلہ شکنی کریں جو ہارس ٹریڈنگ کو توسط دیتے ہیں جمعیت نے ہر وقت صاف و شفاف انتخابات اور عوامی رائے کو اہمیت دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سرکردہ رہنماء حاجی عبدالعلی کاکڑ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘عشائیہ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع‘جمعیت علماء اسلام کے صو بائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘صو بائی اسمبلی کے ارکان مفتی گلاب کاکڑ‘حاجی گل محمد دمڑ‘حاجی عبدالمالک ‘مولوی معاذ اللہ ‘جمعیت علماء اسلام کے صو بائی نائب امیر مولوی کمال الدین ‘حاجی بہرام خان اچکزئی اور دیگر نے بھی شرکت کی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی رائے کا احترام کیا ہے انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں ہم بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہے انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہیں کہ سینٹ میں الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرکے تمام جماعتیں ایک مشترکہ فارمولے پر متفق ہو جائے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں عوام کو بلدیاتی اداروں سے بڑی امید یں ہیں منتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورے اترتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کریں۔
سینٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دینگے ، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : February 18 – 2015