کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرکے پی ٹی سی ایل کے 5 ملازمین کو بازیاب کرالیا۔
ملازمین کی بازیابی کے لئے کارروائی رات گئے پاک افغان سرحدی علاقے کانوکائی میں کی گئی جس میں پی ٹی سی ایل کے کے 5 ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جب کہ مزید ایک مغوی کی بازیابی کے لئے ایف سی کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو 2 ہفتے قبل کوئٹہ سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔
ژوب میں ایف سی کی کارروائی، پی ٹی سی ایل کے 5 مغوی ملازمین بازیاب
وقتِ اشاعت : February 18 – 2015