|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ارکان صوبائی اسمبلی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کے دوران انہیں وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان صوبائی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اپنے مختصردورہ کوئٹہ کے دوران ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے اورانہیں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ان ارکان صوبائی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے سامنے لیگی ارکان گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انکے ساتھ ہوانے والی ناانصافیوں اورانہیں متواترنظراندازکرنے سے متعلق اپنی شکایات رکھیں گے ان ارکان اسمبلی کایہ بھی کہناہے کہ وزیراعظم نے ایسے وقت میں مری معاہدے کے تحت ڈیڑھ ڈیڑھ سال حکومت کرنے کے فارمولے کومنظرعام پرلایاہے جب سینٹ کے انتخابات ہونے والے ہیں بعض ارکان کاخیال ہے کہ اس فارمولے کوڈیڑھ سال تک خفیہ رکھنے کے بعد اچانک منظرعام پرلانے کامقصدسینٹ کے انتخابات کوگزارناہے اورارکان اسمبلی کومطمئن کرنے کیلئے لالی پاپ دینے کے مترادف ہے ڈیڑھ سال تک انہیں نظراندازکرنے اوران کے ساتھ حکومتی سطح پربڑی اتحادی جماعت ہونے کے باوجود جورویہ اپنایاگیااس کی شکایات مرکزی قیادت تک پہنچائی گئی احتجاج بھی ریکارڈکرایاگیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے ارکان سخت مایوسی کاشکاررہے لیگی ارکان اسمبلی نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کاکھل کراظہارکریں گے اوراس کے ازالے کیلئے وزیراعظم سے بات کریں گے ان ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ وہ پارٹی فیصلے کے پابند ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ڈیڑھ سال سے وہ اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کوبھی برداشت کرتے آئے ہیں۔