|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2015

کوئٹہ: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو جانے والی سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں سارا دن بدترین ٹریفک جام رہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بدھ کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کوجانے والی سڑکیں بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیں جس کی وجہ سے شہر میں سارا دن بدترین ٹریفک جام رہی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔