کوئٹہ : بلوچستان سے سینٹ کی 12نشستوں پر 42امیدواروں نے کاغذات نامزد گی داخل کئے تھے۔ ان جانچ پڑتال آج بروز جمعرات 19اور بروجمعہ 20فروری کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے سید سلطان بایزید جو سینٹ کے انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے صبح 10بجے سے لیکر شام 4بجے تک کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرینگے ۔جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 23اور 24فروری کو صبح9بجے سے پہر 4بجے تک سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ممبر الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں اپیلوں پر فیصلے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرا لیکشن کمیشنر 26اور 27فرور ی کو کرینگے کاغٖذات نامزد گی واپس لینے کی آخری تاریخ 28فروری مقرر کی گئی ہے امیدوار 9بجے صبح سے پہر 4بجے تک کاغذات نامزدگی لے سکیں گے جبکہ 28فروری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 8مارچ کو صبح 9بجے سے پہر 4بجے تک بلوچستان اسمبلی کی بلڈن میں ہوگی بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ممبرا ن کی تعداد 65سینٹ کے لئے بلوچستان سے 12نشستوں پر 42امیداروں نے کاغذات نامزد گی داخل کیے ہیں بلوچستان سے سینٹ کے لئے جنرل نشست پر ارکان کی تعداد 7خواتین کی 2علماء اور ٹیکنوکریٹ کے 2اور ایک اقلیت کی سیٹ ہے ۔
صوبائی الیکشن کمشنر آج سینٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرینگے
وقتِ اشاعت : February 19 – 2015