|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2015

لورالائی (آزادی نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دم گھٹنے سے7مزدور ہلاک ہوگئے ذارئع کے مطابق کل شام گیس بھرنے سے بیٹھ گئی تھی۔ لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کان میں پھنسے 7کان کنوں کو ایک روز بعد بھی تا حال نکالا نہیں جاسکا ہے۔ گزشتہ شام لورالائی کے علاقے دکی می مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتجیے میں دھماکہ ہوا تو کان بیٹھ گئی اور وہاں کام کرنے وال آٹھ کان کن پھنس گئے۔ جس میں 7ہلاک ہوگئے کان میں پھنسے کان کنوں کو باہر نکالن کے لیے دوسری کان سے11کان کن اندر گئے تو وہ بھی بے ہوش ہوگئے جنہیں بعد میں گزشتہ رات ہی باہر نکال گیا ان کے ساتھ پہلے سے پھنسے ہوئے8میں سے ایک کانکن کی لاش بھی باہر نکال گئی تاہم باقی7کان کن تا حال کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کوئٹہ سے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔