|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی۔ ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس نے گوادر سے ملحقہ پاکستانی سرحدی علاقے کی جانب دو مارٹر گولے داغے جو پاکستانی حدود میں کولکی کے مقام پر ایف سی کی بارڈر چیک پوسٹ نمبر247 کے قریب گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے ۔ ایف سی نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔