صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے ‘ ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ضلع کے پاس کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں جو بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پرگہری نظر رکھے ‘ کوئٹہ اور اسکے ارد گرد کے علاقوں کو زلزلہ کیلئے خطرناک پٹی قراردیا گیا ہے اور زلزلہ آنا معمول کی بات ہے تاہم بلوچستان یونیورسٹی میں جیو لوجی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہسپتال بھی بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرکے بنائے جارہے ہیں اگر کوئی آفت آگئی تو ریسکو کرنا بھی مصیبت ہوجائے گی اور یہی ڈاکٹرز اور میڈکس ہی اسکے زد میں آجائیں گے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ نومنتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر اس سنگنین مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔