کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین میں نامعلوم مسلح افرا دنے بنیادی صحت کے مرکز میں داخل ہوکر محکمہ صحت کے اہلکاروں کو پولیو مہم میں حصہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کلی مغٹیان میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹ میں تین مسلح افراد داخل ہوئے ۔ انہوں نے بی ایچ یو میں موجود محکمہ صحت کے اہلکاروں کو تنبیہ کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ نہ لیں دوسری صورت میں انہیں نقصان پہنچایا جائے گا۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر محکمہ صحت کے اہلکار وں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ژوب میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے محکمہ صحت اور لیویز کے اہلکاروں کے قتل کے بعد صوبے میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے رضا کاروں اور اہلکاروں میں خوف پایا جاتا ہے۔
پشین مسلح افراد کی پولیو مہم کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
وقتِ اشاعت : February 21 – 2015