|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدرچیف آف جھالاوان وسینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ زہری نے ہندوتاجرمنیش سنگھ کی بازیابی کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ قبائلی روایات اورسیکورٹی اداروں کی مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بلوچستان امن کی جانب گامزن ہورہاہے بلوچستان کے منتخب نمائندوں کی دلچسپی کے باعث تمام حلقوں میں ناصرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں بلکہ امن کوخواب بھی شرمندہ تعبیرہورہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ رکن بلوچستان اسمبلی میرامان اللہ نوتیزئی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ قبل دالبندین سے اغواء ہونے والے ہندوتاجرکی بازیابی میں جس بہادری اورجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی امان اللہ نوتیزئی کاگن مین اورلیویزاہلکاروں نے کاروائی کی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں لیویزاورقبائلی حکام کی مشترکہ کاروائیوں کے بدولت ہی ہندوتاجرمنیش سنگھ کی بازیابی ممکن ہوئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اپنی روایات ہے جہاں بسنے والے تمام اقوام چاہئے وہ کسی بھی مذہب یافرقے سے تعلق رکھتے ہوانہیں تحفظ فراہم کیاجاتاہے انہی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے میرامان اللہ نوتیزئی اہم کارنامہ سرانجام دیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندے ناصرف صوبے کی ترقی پرتوجہ دے رہے ہیں بلکہ قیام امن میں اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے تمام حلقوں میں امن کاقیام ممکن ہورہاہے جس کاسہراناصرف سیکورٹی فورسز بلکہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قیادت کوجاتی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)نے روز اول سے ہی بلوچستان میں امن وخوشحالی کیلئے اپناکرداراداکیاہے اوروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے حالیہ دورے کے موقع پربھی کوئٹہ شہرکیلئے 5ارب روپے پیکج کی مدمیں دینے کااعلان کیابلکہ اراکین اسمبلی پرقیام امن کیلئے ذمہ داریاں بھی سونپ دی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کادورہ کوئٹہ مثبت اورکامیاب رہاان کی حالیہ دورے کے بعدبلوچستان مزیدترقی کی منازل طے کریگی کیونکہ وفاقی حکومت نے پہلے بھی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکیاہے جس کے بدولت آج قومی شاہراہیں محفوظ ہیں اورصوبے میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں کمی آئی ہے میاں محمدنوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے بدولت بلوچستان کیلئے میگاپروجیکٹس کابھی اعلان کیاگیاہے جن میں بیشترپروجیکٹس پرکام بھی شروع ہوچکاہے جسے بلوچستان کے بیروزگارنوجوانوں کوروزگارکی فراہمی ممکن ہوگی اورصوبے میں خوشحالی آئے گی۔