ڈیرہ مراد جمالی: جمعیت علماء4 اسلام کے رہنما بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کی عوام کے وسائل کو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے والو ں کے دن گنے جا چکے ہیں وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ فوٹو سیشن کے برابر تھا اربوں روپے کے منصوبوں سے ہاتھ دھوکر نمک برابر کی رقم سے خوش ہو گئے ملک میں دینی مدارس کے خلاف کاروائی غیر ملکی ایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر مولانا عطاء4 ا? لانگو کی عیادت کرنے کے بعد مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کو دھوکہ دینے والوں کے دن پورے ہوچکے ہیں معدنی وسائل کی فروخت سے انکاری بننے والے چند دنوں میں مری معاہدہ کی طرح وہ راز بھی عوام کے سامنے آجائے گا کیونکہ جے یو آئی نے ماضی میں بلوچستان کے اربوں روپے کے سائل کو لوٹنے سے بھر پور دفاع کیا ہے کیونکہ بلوچستان سے حاصل ہونے والے معدنی ساحلی وسائل بلوچستان عوام کی ملکیت ہیں ان کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے اور کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی اور کہاکہ جے یو آئی سینٹ کے انتخابات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی اور کہاکہ جے یو آئی عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کی عوام کے وسائل کو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے والو ں کے دن گنے جا چکے ہیں ،مولانا عبدالواسع
وقتِ اشاعت : February 22 – 2015