|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان کا پہلے سے گرفتارمشتبہ شرپسندوں کی نشاندہی پرپنجگور کے علاقے بونستان میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں شرپسند اسلحہ و ایمونیشن چھوڑ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کوربلوچستان پنجگور رائفلز نے پکڑے گئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے حاصل کردہ خفیہ معلومات کی بنیادپرپنجگور کے علاقے بونستان میں ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم کے دہشتگردوں سے ہتھیاروں اورایمونیشن کاخفیہ ذخیرہ پکڑا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شرپسند بھاری مقدارمیں اسلحہ اور ایمونیشن چھوڑکربھاگ نکلے۔علیحدگی پسندتنظیم کے شرپسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ اور ایمونیشن میں03عددایس ایم جیزبمعہ دومیگزین اور 250 راؤنڈز، 02عدد کلاشنکوفیں،03عدد30بور پستول،01عددٹی ٹی پستول،01 عددریوالور پستول، 04عدد پستول میگزین بمعہ 30 عدد پستول راؤنڈز،02 عدد بینوبمعہ کور،02عددشارٹ گن بمعہ 10 عدد کارٹس،04عددبارہ بور شارٹ گن،02 عدد موبائلز، 01عدد سنائپر، 08 عدد پستول اورایس ایم جیز پوچز اور 01عدد موٹر سائیکل شامل ہے۔واضح رہے کہخفیہ معلومات کے مطابق علیحدگی پسندتنظیم کے شرپسند ان ہتھیاروں اور ایمونیشن کوایف ڈبلیواو N۔85 اور M۔8 جوکہ علاقے میں ترقیاتی کام سرانجام دینے میں مصروف ہیں،کیخلاف استعمال کرنے کامنصوبہ بنارہے تھے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں دہشتگردی کاقلع قمع کرنے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزیدبرآں فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی۔