|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

چاغی ( نامہ نگار ) پاک افغان بارڈر کے قریب اغوا ء کاروں اور قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپ ایم پی اے چاغی کا گن مین جاں بحق لیویز اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی مغوی اقلیتی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا ایم پی اے چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈی سی چاغی کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق ایم اپی اے چاغی سخی امان للہ نوتیزئی اور ڈی سی چاغی کے ہمراہ قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی اس دوران اغوا ء کاروں کی فائرنگ سے ایم پی چاغی سخی امان للہ نوتیزئی کا گن مین ثناء اللہ ولد حاجی محمد بخش قوم نوتیزئی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ قبائلی رہنما حاجی ثناء اللہ نوتیزئی لیویز عبدلقادر اور شمس الدین شیر زئی شدید زخمی ہوگئے جبکہ قبائلیوں نے اغوا کاروں کے چنگل سے مغوی اقلیتی تاجر سردار منیش سنگھ کو بازیاب کرالیا جنہیں باون روز تک اغوا ء کاروں نے اپنے ساتھ پہاڑوں پر رکھا تھا ایم پی اے چاغی سخی امان للہ نوتیزئی نے کہا کہ میں خود اغوا کاروں کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے نئی زندگی دی مغوی تاجر کی بازیابی کیلئے میں نے ضلعی انتظامیہ ایف سی اور علاقے کے معتبرین کے ہمرا ہ کافی جد وجہد کی اوراپنے ایک مغوی کو بازیاب کراکے چاغی کے عوام کا سر فخر بلند کردیا ڈی سی چاغی سیف اللہ کھیتران ، ڈی پی او چاغی مبارک شاہ اچکزئی، اے سی رزاق ساسولی ،تحصیلدار دالبندین ظفر کبدان اور تحصیلدار نوکنڈی ضیا سنجرانی کے ہمرا ہ مغوی اقلیتی تاجر کے گھر بھی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ااقلیتی برادری کا تحفظ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے اب بھی اغوا کاروں کے خلاف پہاڑوں پر سرچ آپریشن جاری ہے ایف سی ۔لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے انکاپہاڑوں پر گھیرا کیا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ مغوی تاجر کی بازیابی میں رکن صوبائی اسمبلی سخی امان للہ نوتیزئی اور قبائلیوں کا کردار نمایاں ہے بازیاب ہونے والے تاجر سردار منیش سنگھ نے بتایا کہ باون دن تک زنجیروں سے باندھے رکھا تھا آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی صرف ایک وقت کا کھانا ملتا تھا تشدد نہیں کیا گیا ۔ مغوی کی بازیابی کی خبر سن کر ہندو برادری سمیت اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔