|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

کوئٹہ: رند قبیلے کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرسرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری سے متعلق تحفظات کاخاتمہ کرنامرکز کی ذمہ داری ہے پاکستان کامستقبل بلوچستان کے امن استحکام ترقی اورخوشحالی میں مضمرہے اہل اقتدارکواب اس جانب توجہ دیناہوگی صوبے کے عوام کیلئے قوم پرست اوروطن پرست قوتوں کو کام کرناہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت صرف بلوچستان نہیں بلکہ پوراملک مشکلات سے دوچارہے کیونکہ بلوچستان کے سرحدیں بیرونی ممالک سے ملتی ہیں اورہمسایہ ملک میں دنیاکی بڑی بڑی طاقتیں موجودہیں جس کی وجہ سے بلوچستان اورخیبر پختونخوامیں حالات دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ خراب ہیں ارباب اقتدارکوناراض لوگوں سے مذاکرات کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی سے حالات کی بہتری کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہے ماضی کی ناانصافیوں کے ازالے کاوقت آچکاہے انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری کی تبدیلی سے متعلق ہمارے پہلے بھی تحفظات تھے اوراب ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کااظہارکیاتومرکز کی یہ ذمہ داری بنتی ہیں کہ ان تحفظات کاتدارک کریں اوراس ضمن میں اتفاق رائے پیداکرے کیونکہ پاکستان کامستقبل بلوچستان کے امن استحکام ترقی وخوشحالی میں مضمرہے اسلام آباد کے دوستوں کوچاہئے کہ وہ ملک کی ترقی اوربہترمستقبل کیلئے بلوچستان کی حالات پرتوجہ دیں گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی سے بلوچوں اورپشتونوں کے ساتھ معاشی ناانصافی ہوگی ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے چےئرمین محمودخان اچکزئی نے ناراض لوگوں سے متعلق جوباتیں کی ہے ان میں کافی وزن ہے اوراسلام آباد کے حکمرانوں کوسوچناچاہئے کہ ناراض لوگوں کوقومی دھارے میں لانے اورتحفظات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے بداعتمادی کی فضاء کاخاتمہ کرے۔