|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بختیار آباد کے علاقے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عمران کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے قتل کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔