کوئٹہ: زمیندارایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی اور اربوں روپے کے بوگس بلوں کیخلاف صوبے کی قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی کوئٹہ کا اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر حصوں سے سڑک کے ذریعے رابطہ منقطع ہوگیا مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا، اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانا محمدرمضان مینگل ذمینداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے یارو پہنچ گئے اور اپنے مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسمبلی فلور سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی اور اربوں روپے کے بوگس بلوں کیخلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں قومی اور بین الصوبائی شااہرؤں کو،یارو،بوستان،قلات،نوشکی،اور دیگر علاقوں میں بلاک کرکے سڑکوں پر دھرنے دئیے جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اندرون صوبہ آنے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یارو کے مقام پر زمیندا رایکشن کمیٹی کے رہنماء عبدالجبار کاکڑ نے بتایا کہ حکومت اور کسیکو کی جانب سے 24گھنٹوں میں اندرون صوبہ ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکی وجہ سے زمینداروں کے باغات اور فصلیں خشک ہورہی ہے اور زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے حکومت 22گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے اگر بجلی فراہم نہ کی گئی تو 26فروری کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اور ڈی چوک پر دھرنا دینے کیلئے لانگ مارچ کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور کیسکو پر عائد ہوگی زمینداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا یارو پہنچ گئے اور زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے پر اسمبلی فلور پر آواز بلند کرینگے تاکہ زمینداروں کا مسئلہ حل ہو ہم ذمینداروں کے ساتھ ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے اہلنست والجماعت بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے بھی یارو میں زمینداروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی توجہ نہیں دی رہی جس سے زمینداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہماری جماعت ہر موقع پر ذمینداروں کے ساتھ ہے اور ہر پلیٹ فارم پرا نکے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرینگے ۔
بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کا ملک کے دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع
وقتِ اشاعت : February 23 – 2015