|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2015

کرائسٹ چرچ: معین علی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ سے آٹھ وکٹوں اور آسٹریلیا سے 111 رنز کی شرم ناک شکست کھانے کے بعد پیر کو یہاں کھیلے گئے پول ‘اے’ کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے باآسانی ہرا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار 128 رنز بنانے کے علاوہ دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے این بیل کے ساتھ 172 رنز کی اوپنگ پارٹرشپ بنائی جس کی وجہ سے انگلینڈ مقررہ 50 اوورز میں 8-303 بنا سکی۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کے بلے باز کسی بھی مرحلے پر انگلینڈ کی مذاحمت نہ کر سکے اور پوری ٹیم 184 پر ڈھیر ہو گئی۔