|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2015

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں امن و امان سمیت دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔