|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2015

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے پیر کو اسمبلی اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان اسمبلی کو اپنے 100دن 31مئی تک پورے کرنے ہیں تاہم ابھی بھی 54دن باقی ہیں وزیراعلیٰ ایوان میں موجود ہیں اس لئے میں ان سے کہتا ہوں کہ موجودہ اجلاس طویل ہوگا امید ہے کہ ارکان اسمبلی اسمیں شرکت کریں گے کیونکہ قانونی تقاضا ہے کہ اسمبلی نے سال میں 100دن پورے کرنے ہوتے ہیں۔