کوئٹہ: بلوچستان مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے پیر کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اوراسکی اتحادی جماعت مسلم لیگ(ق)نے مخلوط حکومت میں شامل اتحادیوں سے بعض اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کررکھا تھا تاہم 7ماہ بعد پیر کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں دونوں جماعتوں کے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
مسلم لیگ(ن) اور (ق) لیگ نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا
وقتِ اشاعت : February 23 – 2015