اسلام آباد: ترجمان نادرا نے بلوچستان میں 40 ا ہزار سے زائد شناختی کارڈ کی درخوستیں یا کارڈز نادرا کی طرف سے بلاک کئے جانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نادرا بلوچستان میں رنگ و نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر قومی شناختی کارڈ جاری کرہا ہے۔ نادرا گلگت بلتستان سے لیکر تافتان کی سرحد تک ایک ہی رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو تمام تر افراد پر یکساں طور پرلاگو ہوتی ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام درخواست گذار وں کی شہریت کا عنصرجسٹریشن کی پالیسی کے تحت تصدیق کیا جاتا ہے اورتمام پاکستانی شہریوں کو ان کی رجسٹریشن کا حق یکساں پرمیسر ہے۔ ترجمان نے مزید یہ کہا کہ نادرا اب تک بلوچستان میں 37 لاکھ شناختی کارڈ جاری کر چکا ہے۔ جبکہ 42006رجسٹریشن کی درخواستیں تصدیق کے مراحل سے گذر رہی ہیں جن کی تعداد 2فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصدیق کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ایسے افراد جن کی شہریت ثابت ہو جائے ان کو شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے اور ایسے افراد جن کی شہریت رجسٹریشن کی پالیسی کے تحت ثابت نہ ہو سکے یا غیر ملکی ہونے کا ثبوت پایا گیا ان کی شناختی کارڈ / درخواستیں منسوخ کر دی جاتی ہیں ۔نادرا نے بلوچستان میں ایسے 1970شناختی کارڈ اب تک منسوخ کئے ہیں جن کے پاکستانی شہریت ہونے کے ثبوت نہیں مل سکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تصدیق کے اس عمل میں نادرا کو وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے اور اس عمل میں عوامی نمائندوں کی شمولیت مزید معاو ن اور کارگر ثابت ہو گی۔
بلوچستان:42ہزار شناختی کارڈ تصدیق کے مراحل میں ہیں، نادرا
وقتِ اشاعت : February 24 – 2015