کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حب میں جام کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھبیس سالہ اسد ولد غلام قادر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ ایک اور واقعہ میں ساکران روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشیں جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کردی گئیں۔قتل کے دونوں واقعات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
حب ، فائرنگ کے دومختلف واقعات میں د و افراد قتل
وقتِ اشاعت : February 24 – 2015