|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2015

کوئٹہ (آزادی نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا، ایف سی ترجمان کے مطابق سورینج کے قریب صادق چیک پوسٹ کے گردونواح میں ایف سی کی ٹیم بارودی سرنگوں کوتلاش کرکے ہٹانے کا کام کررہی تھی کہ اس اثناء4 میں دھماکہ ہوا دھماکے کی زد میں آکر ایک جوان جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے