|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2015

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ سمیت کوئی ایسا میگا پراجیکٹ کی حمایت نہیں کریں گے جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ نہ ہو، کوئٹہ میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر صادق عمرانی نے سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی پیپلزپارٹی کے رہنماء4 کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ گوادر تا کاشغر روٹ پر واویلا کرنے والے پہلے یہ تو بتائیں کہ گوادر کے لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے کہ نہیں، اور بلوچستان کو اس اقتصادی راہداری سے فائدہ ہوگا، بھی یا نہیں، سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ پر یہاں کے عوام تو کیابلوچستان حکومت کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ پوچھا گیا، پیپلزپارٹی کے رہنماء4 صادق عمرانی نے بھی بی این پی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گوادر کاشغر روٹ پر بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے۔