|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2015

لاہور: ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے تحقیقات سے متعلق درخوست نمٹادی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ محمد رضوان کی جانب سے دائر درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ محمد رضوان نے درخواست میں ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔ جسٹس اعجاز الحسن نے مختصر سماعت کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گذار کو سکیشن 37 کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر بورڈ حکام نے شکایت دور نہ کی تو پر لاہور ہائیکورٹ ایکشن لے گی۔