|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2015

کراچی (بیورورپورٹ) رکن قومی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سابق رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ سینٹ کے انتخابات کے بعد سندھ میں جھاڑوں پھیرا جائے گا‘ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے سندھ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور وزیراعلی کو طلب کرکے بتایاگیا کہ آپ کی کارکردگی زیرو ہے ‘ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں نبیل گبول نے بدامنی سے دوچا ر لیار ی کے علاقے گبول پارک میںآئندہ ماہ مارچ میں بہت بڑے جلے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا‘ نبیل گبول نے عندیہ دیاکہ وفاقی ادارے سندھ میں کارروائی کریں گی سندھ حکومت میں کرپشن کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق پہلے ہی ناراضگی کا اظہار کرچکی ہے اور سینٹ کے انتخابات کے بعدوفاقی حکامات کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی ‘ پیپلز پارٹی سے طویل عرصہ وابستہ رہنے والے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لیاری اب بھی بدامنی سے دوچار ہے وہاں کے عوام نہ صرف جرائم پیشہ افراد گینگسٹر بلکہ رینجرز سے بھی خوف زدہے رات آٹھ بجے بعد لیاری کے عوام گھر سے نہیں نکلتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ گینگ وار کے میں ملوث کریمنل عوام کو دھمکی دیتے ہیں اسکے بعد رینجرز بھی انہیں لوگوں کو خوف سے دوچار کرتے ہیں ۔ایم کیوایم سے مستعفی ہونے والے رکن نبیل گبول نے کہاہے کہ ایم کیوایم سے کوئی اختلاف نہیں ،میری سیاست ابھی شروع ہوئی ہے ،ایم کیوایم میں شمولیت جلدبازی میں کی اب جلدبازی نہیں کروں گا،سوچ سمجھ کرفیصلہ کروں گا،تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی سے رابطے ہیں ایم کیوایم سے تعلقات رہیں گے ،میرے حلقے کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کس پارٹی میں جاؤں ،مجھے بڑے عہدے کی پیشکش بھی ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں نبیل گبول نے کہاکہ جب ایم کیوایم میں شامل ہواتویہ پذیرائی ملی الطاف حسین نے عزت دی میں فرنٹ پرکھیلنے کی توقع کررہاتھالیکن الطاف حسین خودلندن میں بیٹھے ہیں اوریہاں پرموجودلوگ شایدخوش نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ میں سیاسی خاندان سے تعلق رکھتاہوں ایم کیوایم آرگنائزرپارٹی ہے میں وقت نہیں دے سکتاتھا،9زیروروزانہ نہیں جاسکتاتھاایم کیوایم مین شامل ہونے کافیصلہ جلدبازی میں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے چندفیصلے غلط کئے میں نے اسمبلی کی رکنیت سے خودفیصلہ دیا،پارٹی کی رکنیت سے 15دن قبل استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشیدپاکستان کے مشہورٹاک شولیڈرہیں ،میراان سے دوستانہ رابطہ ہے لکن ان دنوں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ 1986ء سے پاکستان پیپلزپارٹی میں تھاجہاں فرنٹ پرکھیلناتھامحترمہ کی شہادت کے بعدمجھے وہ پارٹی نہیں دکھائی دی ،2010ء میں زرداری نے میری بات نہیں مانی اوراپنے دوست ذوالفقارمرزاکی بات سنی میں نے 2010ء میں جوکہاتھاوہ ساری باتیں آج سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزاکاپارٹی سے نکلناعزیربلوچ کاپکڑے جانااورمیراایم کیوایم چھوڑنااتفاق ہے ،لیاری آج جرائم پیشہ افرادسے پاک ہورہی ہے ،پیپلزپارٹی کے ورکرمجھ سے رابطے میں ہیں ،ابھی فیصلہ نہیں کیاکہ کس پارٹی میں جاؤں گا،اس وقت فوکس اپناحلقہ انتخاب ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری میں روزلوگ مررہے ہیں ،پی پی پی کاکوئی وزیرآج لیاری نہیں جاتا،پی پی جن کولاڈلے کہتی تھی آج وہ یتیم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹی کوچھوڑنااوربے وفائی کرنا2الگ چیزیں ہیں ۔میں نے پارٹی چھوڑدی ہے اوروہ لوگ مجھ سے خوش نہیں تھے ،آج وہ خوش ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ گٹروں کی صفائی کرناایم این ایزکاکام نہیں ان کاکام قانون سازی کرناہے ،وقت آنے پربتاؤں گاکہ کس پارٹی میں جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی باتیں اچھی لگتی ہیں ان کے مطالبات سے متفق ہوں ،خداانہیں کامیابی دے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کوچاہتے ہیں میں لیاری میں گبول چوک میں جلسہ کروں گا،اورعوام سے پوچھوں گاکہ کون سے پارٹی میں جاؤں ،تیسراکوئی آپشن نہیں ،تیسراآپریشن تیارپڑاہے جس میں بڑاعہدہ بھی مل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگ مجھ چاہتے ہیں ایم کیوایم میں ہوتے ہوئے لیاری نہیں جاسکتاتھامیں ایم کیوایم میں قیدتھااوراب آزادہوگیاہوں کیونکہ ایم کیوایم میں کہیں جانے سے قبل اجازت لیناپڑتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ بھتہ مانگنے والے کوپھانسی پرلٹکاناچاہئے سینٹ انتخابات کے بعدسندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،سندھ میں اس وقت جوکرپشن ہے آج بھی وہ تاریخ میں نہیں دیکھی گئی ،آصف علی زرداری نے ایکشن لیاہے وہ صحیح راستے پرجارہے ہیں اورسندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔